سرچ انجن گوگل کا پاکستانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی

شائع 14 اگست 2016 04:33pm
گوگل گوگل

پاکستان کے جشن آزادی پر گوگل نے سندھ کی پانچ ہزار برس قدیم تہذیب موہن جو دڑو کو فوکس کیا ہے، ڈوڈل میں مورتی،  ڈانسنگ گرل اور دیگر تاریخی اشیا اپ لوڈ کی ہیں۔

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہےاور اس نے موہن جو دڑو کو اپنا ڈوڈل بنایا ہے۔

ڈوڈل  کے رنگ سندھ کی قدیم تہذیب  کی عکاسی کرتے ہیں،ڈوڈل میں جہاں موہن جو دڑو سے ملنے والی قدیم چیزوں کو نمایاں کیا گیا ہے، وہیں گوگل کا ڈوڈل صرف پاکستانی ثقافت کے رنگوں پر ہی محیط نہیں ہے بلکہ اپنے دامن میں قومی پرچم کا چاند ستارہ بھی سموئے ہیں۔

واضح رہے کہ قیام پاکستان کی پہلی قرارداد کی منظوری سندھ اسمبلی نے دی تھی۔