شاہ رخ کی وہی فلمیں کیوں ہٹ ہوئیں جن میں ٹرین دکھائی گئی؟

شائع 15 اگست 2016 08:18am

srk0000000

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی کامیابی کا ستارہ ہمیشہ ہی عروج پر رہا ہے،جب سے انہوں نے فلموں میں قدم رکھا ہےکامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں ۔

کنگ خان کی کامیابی میں صرف ان کی قسمت کا نہیں بلکہ کسی اور چیز کابھی ہاتھ ہے اور وہ ہے 'ٹرین'۔

جی ہاں شاہ رخ کے کامیاب کیر ئیر میں ٹرین کا کیا کردار ہے آئیے جانتے ہیں۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے

ddlj000000

شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گےنے ان کے کیر ئیر کو عروج پر پہنچا دیا،فلم کا وہ سین جس میں کاجول ٹرین کے پیچھے بھاگ رہی ہیں نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار اد اکیاتھا۔

دل سے

dil-se0000000

شاہ رخ خان کی ابتدائی کامیاب فلموں میں فلم 'دل سے' کا گا نا 'چھیاں چھیاں' آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے،جس نے کنگ خان کو لازوال شہرت بخشی،یہ گانا بھی چلتی ٹرین پر فلمایا گیا تھا ،اس گانے کے بول اورشاہ رخ اور ملائکہ کا  ڈانس لوگوں نے بیحد پسند کیا تھا ۔

میں ہوں نا

mai-noon-na00000000

بہترین کہانی اور مزاح سے بھرپور فلم 'میں ہوں نا'نے شاہ رخ کی کامیابیوں کو ایک قدم اور آگے بڑھایا ،اس فلم میں معروف کوریو گرافر اور شاہ رخ کی بہترین دوست فرح خان  نےپہلی بار ہدایت کاری کے فرائض انجام دئیے۔

فلم میں شاہ رخ کی اینٹری بہت خوبصورت دکھائی گئی ہے ،جس میں شاہ رخ  ٹرین کے دھوئیں سے نمودار ہوتے ہوئے کسی راج کمار سے کم نہیں لگ رہے۔

کچھ کچھ ہوتا ہے

anjli00000

نوے کی دہائی میں ریلیز ہوئی کامیاب ترین فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے'کولوگ آج بھی بے انتہا پسند کرتے ہیں ،اس فلم کا سب  سے جذباتی سین جب انجلی راہول کو چھوڑ کر جا رہی ہےٹرین پر ہی فلمایا گیا ہےاور فلم کے بہترین سینز میں سے ایک ہے۔

راون

ra-one20000000

اکتوبر 2011 میں ریلیز ہوئی فلم راون بچوں سمیت بڑوں میں بھی بیحد پسند کی گئی،فلم کا ایکشن سین ٹرین پر فلمایا گیا ہے جس میں شاہ رخ خطرناک قسم کے کرتب دکھاتے نظر آرہے ہیں،جسے دیکھ کر لوگوں کو اپنی دھڑکنیں بند ہوتی محسوس ہوتی ہیں۔

چنائی ایکسپریس

chinnai20000000

شاہ رخ کی کامیابیوں کا جب بھی ذکر کیا جائے گا فلم چنائے ایکسپریس کا نام لازمی شامل کیا جائے گا ،یہ فلم اس لحاظ سے بھی اسپیشل ہے کہ اس میں شاہ رخ کی کامیاب ترین فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے'کا آخری سین (جب کاجول ٹرین کے پیچھے بھاگ رہی ہیں)دوبارہ فلمایا گیا ہے لیکن مزاحیہ انداز میں ،کنگ خان کی یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔