پاکستان بنگلہ دیش سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، طارق فاطمی
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے بنگلہ دیش کے نئے ہائی کمشنرطارق احسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امور پر گفتگو ہوئی، طارق فاطمی نے 1974 کے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں پاک بنگلہ دیش تعلقات کے فروغ پر زوردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ سارک سربراہ کانفرنس کیلئے حسینہ واجد کی پاکستان آمد دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کیلئے اہم ثابت ہوگی اور پاکستان ان کی آمد کا منتظرہے ۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔