اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات
فائل فوٹواسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں انیس سو چھپن انکوائری ایکٹ کی بجائے نیا قانون بنانے پراتفاق ہوا ۔
پارلیمنٹ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں
نے ٹی اوآرز کمیٹی کا اجلاس اورانکوائری ایکٹ سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ ٹی اوآرزکے معاملے پراسپیکراوراپوزیشن لیڈرثالثی کی درخواست کی ہے ۔ کمیٹی کا اجلاس جلد ازجلد بلانے کیلئے کوشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت واپوزیشن کا انیس سوچھپن انکوائری ایکٹ کی بجائے نیا قانون بنانے پراتفاق ہوگیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے بتایا کہ اعتزازاحسن سمیت اپوزیشن ممبران سے مشاورت کے بعد ٹی اوآرزکمیٹی کے اجلاس کا شیڈول طے کریں گے ۔
خورشید شاہ نے کہاکہ نئے قانون پراتفاق ہوگیا ہے طریقہ کارطے کرنے ہیں ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔