شیخ رشید بھی وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے سرگرم

شائع 16 اگست 2016 04:34pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس اسپیکرقومی اسمبلی کے سپرد کردیا۔ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ اب گیند اسپیکرکے کوٹ میں ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید حکومت کے خلاف پھر سرگرم ہوگئے ۔وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا۔ریفرنس ایک سو باسٹھ صفحات پر مشتمل ہےجس میں آئین کی شق باسٹھ تریسٹھ کا ذکر ہے۔

شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ جمہوری حق استعمال کرلیا۔ اب بال اسپیکر کے کوٹ میں ہے۔

شیخ رشید نے اپوزیشن سے متحد ہونےکی بھی اپیل کی اور کہا کہ تمام جماعتوں کے راستے جدا ہوسکتے ہیں لیکن منزل ایک ہے۔