عامرلیاقت حسین نے64پش اپس لگاکر عمران خان کوبھی چیلنج کردیا
فائل فوٹوکراچی:سندھ کے وزیر کھیل کے 50پش اپس کے جواب میں اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے 64 پش اپس لگا کر عمران خان کو بھی چیلنج کردیا۔
اینکر پرسن عامر لیاقت حسین بھی پش اپس کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ سندھ کے وزیر کھیل نے 50 پش اپس لگائے جواب میں عامر لیاقت نے 64 پش اپس لگا کر چیلنج دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کوئی بھی 64سے زیادہ پش اپس لگائے تو وہ سو بھی لگا دیں گے۔
عامر لیاقت حسین نے تاہم یہ تسلیم کیا کہ کارکردگی کا پیمانہ پش اپس نہیں ہے، وزیر کھیل کو اپنے محکمے میں کارکردگی دکھانی چاہیے۔۔
عامر لیاقت حسین نے کہاکہ ان کے پش اپس کا مقصد شعور بیدار کرنا ہے، آئین کی آرٹیکل تریسٹھ چونسٹھ پر یقین رکھنے والے 64 پش اپس لگائیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔