دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے2 افراد جاں بحق ،5زخمی

اپ ڈیٹ 17 اگست 2016 07:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

دیربالا :دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرگئی ، حادثے میں 2افراد جاں بحق  اور5زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، دیر بالا کے علاقے برآول آنے والی گاڑی گیرو کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔

 حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ زخمیوں کو رتحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت واجد اور شاہ زمان کے نام سے ہوئی ہے۔