حکومتی انکوائری ایکٹ بے ضرراورنا قابل قبول ہے،اعتزاز احسن

اپ ڈیٹ 17 اگست 2016 08:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سینیٹراعتزازاحسن کہتے ہیں ٹی اوآرزکمیٹی کے اجلاس میں شرکت سےمتعلق اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ حکومتی انکوائری ایکٹ بے ضرراورناقابل قبول ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی دعوت پرٹی او آرکمیٹی کے اجلاس سے متعلق ملاقات آج ہورہی ہے ،جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گے ۔

 اعتزاز احسن نے حکومت کا تجویزکردہ انکوائری ایکٹ بے ضرر قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت کے تجویزکردہ قانون سے پاناما کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔ حکومت نے انکوائری ایکٹ 1956 میں صرف ایک شق کا اضافہ کیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے پاناماکی تحقیقات کے حوالے سے ٹی اوآرکمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔