خیبرایجنسی میں سڑک کنارے نصب دھماکا،2 سیکیورٹی اہلکار شہید
فائل فوٹوخیبرایجنسی :خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں 2سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ،خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں کلیرنس کے لیے جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ بن گئی۔ جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
علاقے میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں پندرہ دہشت گرد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے تھے اور نو ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا تھا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔