کراچی:ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 05:31am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں گرفتاریوں کیخلاف ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی۔

ایم کیوایم کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی۔ کراچی پریس کلب کے باہر قائم بھوک ہڑتالی کمپ میں متحدہ کے 5 کارکنوں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے۔

رات گئے کیمپ میں 2کارکنوں کی حالت بگڑگئی، جنہیں فوری طور پر پیرامیڈیکل کیمپ لے جایا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

جمعرات کے روز ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کے لئے خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچا۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سیاسی نظام کا حصہ ہے، وزیراعظم کو تحفظات دورکرنے چاہئیں۔

گزشتہ روز بھوک ہڑتالیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے رہنمائوں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ہڑتالی کارکنوں اور رہنمائوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔