بلاول بھٹو،یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک لندن پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 07:45am
سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے - فائل فوٹو سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے - فائل فوٹو

لندن:بلاول بھٹوزرداری ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک لندن پہنچ گئے،سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹوزرداری،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورسینیٹررحمان ملک آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے  لندن پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورپارٹی امورزیرغورآئیں گے،اس علاوہ پاناما کمیٹی، ٹی او آرز اور اس حوالے سے دیگرآپشنزپرحتمی فیصلہ کیا جائے گاجبکہ بلاول بھٹو زرداری ناروے اوسلو میں پاکستان کی آزادی کی تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔