نیب میں غیرقانونی تقرریوں پرازخود نوٹس کی سماعت کیلئےبینچ تشکیل

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 10:48am
سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت 24 اگست کوہوگی - فائل فوٹو سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت 24 اگست کوہوگی - فائل فوٹو

اسلام آباد:نیب میں غیرقانونی تقرریوں پر ازخود نوٹس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت 24 اگست کوہوگی ۔  

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قومی احتساب بیورومیں غیرقانونی تقرریوں پرازخود نوٹس کی سماعت 24 اگست کرے گا ۔ بینچ میں جسٹس قاضی فائزعیسی اورجسٹس فیصل عرب شامل ہیں ۔

 سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیوروکے چیئرمین اوراٹارنی جنرل کونوٹسزجاری کردیئے ہیں  جبکہ وفاق اورنیب کومعاملے پرتفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔