وزیراعظم نوازشریف نے نیوی وارشپ فلیٹ ٹینکرکا افتتاح کردیا

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 10:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:وزیراعظم نواز شریف نے پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل نیوی وارشپ فلیٹ ٹینکرکا افتتاح کردیا ہے ۔نیول حکام کے مطابق ،جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے دشمن کی آبدوزاورجہاز کو نشانہ بنانے کا کام بھی انجام دے سکتا ہے۔

 وزیراعظم نواز شریف نے پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل نیوی فلیٹ ٹینکرکا افتتاح کردیا ہے۔

 نیول حکام کے مطابق،17ہزارٹن کے فلیٹ ٹینکر کو کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے فلیٹ ٹینکرز تیاری میں ایس ٹی ایم ترکی نے تعاون فراہم کیا یہ جہاز پاک بحریہ کی لاجسٹک ضروریات پوری کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔فلیٹ ٹینکر ترکی کے ساتھ تعاون اور دفاعی خود انحصاری کی اہم مثال ہے۔

فلیٹ ٹینکر بنیادی طور پرجہازوں کے لئے مائع اور خشک کارگو کی ترسیل کے لئے ہے،  جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے دشمن کی آبدوز اور جہاز کو نشانہ بنانے کا کام بھی انجام دے سکتا ہے۔

 حکام کےمطابق،یہ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل جہازوں کے عملے کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید ترین آلات سے آراستہ ہےجوکسی بھی سانحے کی صورت میں مدد بھی فراہم کر سکتا ہے ،فلیٹ ٹینکر کی تیاری میں ایس ٹی ایم ترکی نے تعاون فراہم کیا ۔

 نیول حکام کے مطابق ،2ماہ قبل تکمیل ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔جہازکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا جو پاک نیوی کی لاجسٹک ضروریات پوری کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔