مستونگ:فورسزکاکومبنگ آپریشن، کالعدم تنظیموں کے27کارندے گرفتار
دہشت گردوں کےقبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد - فائل فوٹومستونگ:مستونگ کے علاقے کانک میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کرکے 4مطلوب دہشت گردوں سمیت کالعدم تنظیموں کے 27کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ میں بے گناہوں کے خون کی،ہولی کھیلنے والے دہشت گرد مستونگ میں روپوش ہیں،سیکیورٹی فورسز نے رات گئے علاقے میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کیا ۔
جس میں مختلف فورسز کے سینکڑوں جوان شریک تھے جبکہ اہلکاروں کو فضائی مدد بھی حاصل تھی،12 گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستے بند کردیے گئے اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔
کومبنگ آپریشن کے دوران 4انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت کالعدم تنظیموں کے 27کارندے گرفتار کرلئے گئے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے کوئٹہ سول اسپتال دھماکے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے ،دہشت گردوں کےقبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔