وزیراعظم نواز شریف سے گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات
صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا - فائل فوٹوکراچی:وزیراعظم نوازشریف سے گورنراوروزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم کوصوبے میں امن وامان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کو گرین لائن پروجیکٹ اورکے فورمنصوبے پرہونے والی پیش رفت کے متعلق بھی بریف کیاگیا۔
وزیراعظم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو بلاتعطل فنڈز فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے اورلیاری ایکسپریس وے منصوبہ وقت پر مکمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کےامن پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ صوبوں کی مشاورت سے 23اگست کو طے کیا جائے گا۔
وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن امان کی صورتحال پہلے سے کافی حد تک بہترہے۔امن کے قیام سے سرمایہ کاری کے مواقع مل رہے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔