حکمران بیرون ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں،عمران خان
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے نے کہا ہے کہ حکمران ملک کے بجائے بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ نریندرمودی کے دورے بھارت کیلئے سرمایہ کاری لاتے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا اورٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کا کیا فائدہ؟
ان کا کہنا تھا کہ مودی کو دیکھیں، اس کے بیرون ملک دوروں سے بھارت میں سرماریہ کاری ہو رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے بچے اپنا تمام سرمایہ بیرون ملک لے جاتے ہیں جس سے ملکی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے۔
پی ٹی آئی چیف نے مزید کہا کہ کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھی یہاں سرمایہ کاری کرنے سے ڈرتے ہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔