نادرا:چھبیس پولنگ اسٹیشنز کی فرانزک رپورٹ جمع
File Photoاسلام آباد:نادرا نے این اے ایک سو دس کےچھبیس پولنگ اسٹیشنز کی فرانزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔ رپورٹ کے مطابق انیس ہزار اٹھائیس ووٹوں میں سے چودہ ہزار اڑتالیس کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم شناختی کارڈ درست پائے گئے۔ حلقے میں مسلم لیگ نون کے خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے۔
تحریک انصاف ایک عرصے سے انتخابی دھاندلی کا شور مچا رہی ہے،جن چار حلقوں کا خصوصی ذکر ہوتا رہا ان میں خواجہ آصف کا حلقہ این اے ایک سو دس بھی شامل ہے۔اب نون لیگ کے خواجہ آصف اور تحریک انصاف کے عثمان ڈار کے درمیان معرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
حلقے سے متعلق نادرا کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی فرنزک آڈٹ رپورٹ آج نیوز کو موصول ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق بقیہ چھبیس پولنگ اسٹیشز میں پول شدہ انیس ہزار اٹھائیس میں سے چودہ ہزار سے ووٹوں پرانگوٹھوں کے نشانات واضح نہ تھے۔
جس کے باعث ان ووٹوں کی مکمل تصدیق نہ ہو سکی تاہم ان ووٹوں کے شناختی کارڈ نمبرز درست پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق صرف چار ہزار ووٹوں کی مکمل تصدیق ہو سکی جبکہ چھیالیس شناختی کارڈ نمبرز ایک سے زائد بار کاؤنٹر فائلز پردرج تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سواٹھانوے کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈز نمبر جعلی نکلےجبکہ سات ایسے ووٹرز نے ووٹ ڈالے جو حلقے میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔