کراچی میں پولیس کی کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 21 اگست 2016 06:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکےعزیربلوچ گروپ کے اہم ملزم سمیت 3ملزمان کو دھرلیا۔

رات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری سنگولین میں پہلے سے گرفتار ملزم کی نشادہی پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران گینگ وارعزیزبلوچ گروپ کے اہم ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

ملزم ایاززہری قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ حکومت سندھ نے ملزم کی گرفتاری پر5 لاکھ روپے انعام کر رکھا تھا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔

ادھر گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں کئی مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے کےاہلکاروں نے سوک سینٹر کا گھیراو کرکے ایس بی سی اے کے دفترکی تلاشی لی۔فائلوں کو چیک کیا گیا،،تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔