ٹھٹھہ: مسافرکوچ اورٹریلرمیں خوفناک تصادم، 9افراد جاں بحق
زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچادیا گیا - فائل فوٹوٹھٹھہ :ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور 40سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے شہداد کوٹ جانےوالی مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5بچوں اور 3خواتین سمیت 9مسافر جاں بحق اور 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق لاڑکانہ اور قمبرشہداد کوٹ سے بتایا جاتا ہے،خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچایا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،10زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں کراچی روانہ کردیا گیا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی اورخون کے عطیات دیئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔