لاہور میں مکان کی چھت گرنےسے5 افراد جاں بحق،8زخمی
فائل فوٹولاہور:لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ واقعے میں دلہن کی 2 چھوٹی بہنوں اور 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔
لاہور کے علاقے دہلی گیٹ میں مسجد وزیر خان کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والی 8 سالہ اقصیٰ اور 3 سالہ ماہ نور دلہن کی چھوٹی بہنیں تھیں۔ اہل علاقہ کے مطابق حادثے کے وقت بالائی منزل میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک چھت گر گئی۔
اہل علاقہ کے مطابق ،متاثرہ گھر کے ساتھ والا مکان زیر تعمیر ہونے کے باعث گرایا گیا تھا جس کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کیا تھا۔ ساتھ والا مکان گرائے جانے کی وجہ سے یہ مکان حادثے کا شکار ہو گیا۔
واقعے میں تین خواتین دعا، تفسیلہ اور محوش بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔