ایم کیو ایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال 5ویں روز بھی جاری
بھوک ہڑتال میں سینئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی - فائل فوٹوکراچی:ایم کیو ایم کی کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال 5ویں روزبھی جاری ہے۔ بھوک ہڑتال میں سینئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ بڑی تعداد میں خواتین اور مرد کارکنان بھی بھوک ہڑتال میں شامل ہیں۔
کراچی میں پریس کلب پر ایم کیو ایم کی جانب سے آج بھی تادم مرگ بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے،5 روز گزرجانے کے باوجود بھی بڑی تعداد میں خواتین اور مرد کارکنان بھوک ہڑتال میں موجود ہیں۔
ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ انکے کارکنان کی غیر قانونی اورغیرآئینی گرفتاریوں کو فوری طور پربند کیاجائے اورانہیں سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننےدیاجائے ۔
سینیررہنمامحمد حسین کا کہنا تھا کہ جب تک انکے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے یہ ہڑتال جاری رہے گی،بھوک ہڑتال کی وجہ سے کچھ کارکنان کی حالت غیرہوگئی جنہیں فوری طورپرطبی امداددی گئی۔
سابق نائب ناظمہ کراچی نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں سے انہیں دیوارسےلگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
گزشتہ روزاسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیاتھا اورمظاہرین کےجائزمطالبات کی حمایت کی تھی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔