جھیل سیف الملوک:کراچی سے تعلق رکھنےوالا خاندان حادثے کا شکار

شائع 21 اگست 2016 05:10pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ناران:ناران میں جھیل سیف الملوک کے قریب گلیشئیر پر تصاویر بنواتے ہوئے تین خواتین برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہوگئیں، جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، متاثرہ خاندان کا تعلق کراچی سے ہے۔

کراچی سے تفریح کیلئے ناران جانے والا خاندان جھیل سیف الملوک کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔یہ لوگ جھیل کے راستے میں موجود گلیشیئر پر تصاویر بنوارہے تھے کہ اچانک برف کا بڑا تودہ ان پر آگرا۔

تودے تلے دب کر تین خواتین جاں بحق اور مرد و خاتون زخمی ہوگئے۔لاشوں کو ملبے سے نکال کر بالاکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں اکرام بی بی اور ان کی دو بہو ویں نمرہ اور روزینہ شامل ہیں۔جاں بحق خواتین کا تعلق کراچی کے علاقے الحمرا سوسائٹی شاہراہ فیصل سے ہے۔