لاہورسےلاپتہ ہونےوالی4لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں
فائل فوٹولاہور:پنجاب میں لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔ لاہور میں شاہ نور سے لاپتہ ہونے والی 4 لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں، لڑکیوں کا کہنا ہے اغواء نہیں کیا گیا، مرضی سے آئی ہیں، چاروں بچیوں کو اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
لاہور کے شاہ نورعلاقے سے گزشتہ روزلاپتہ ہونے والے چارلڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں ، راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے چاروں بچیوں کو اپنی تحویل میں لیا اور ان کے اہلخانہ کو اطلاع کی ، بچیوں میں 12 سالہ ارم ، 15 سالہ فائزہ، 17 سالہ اقراء اور اکیس سالہ عاصمہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے یہ اغواء کا کیس نہیں، بلکہ بچیاں اپنی مرضی سے راولپنڈی آئیں ہیں۔ چاروں بچیوں کومشکوک سمجھ کر کراچی کی ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے اپنی تحویل میں لیا ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی چاروں بچیوں نے بھی اپنی مرضی سے راولپنڈی پہنچنے کی تصدیق کی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔