آپریشن خیبر3:فورسزنےاہم دروں کا کنٹرول سنبھال لیا،40دہشتگرد ہلاک

شائع 22 اگست 2016 11:05am
وادی راجگال کی بلند پہاڑی چوٹیوں پر فورسز کی پوزیشن مستحکم ہوگئی - فائل فوٹو وادی راجگال کی بلند پہاڑی چوٹیوں پر فورسز کی پوزیشن مستحکم ہوگئی - فائل فوٹو

راولپنڈی:پاک فغان سرحد پرجاری آپریشن خیبر3میں سیکیورٹی فورسز نے اہم دروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، ایک ہفتے کے دوران مشترکہ فضائی و زمینی کارروائی میں اب تک 40دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔

 ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں جاری آپریشن میں گرفتار دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کی تعداد 16ہو گئی ہے۔

پاک سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن خیبر3جاری ہے،آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کو ہر روز اہم کامیابیاں مل رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،فوجی جوانوں نے تمام پہاڑی گزرگاہوں اور دروں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا،وادی راجگال کی بلند پہاڑی چوٹیوں پر فورسز کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 6سہولت کاروں  کو گرفتار کیا گیا،جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

آپریشن خیبر 3میں اب تک 40دہشتگرد وں کو ہلاک کیا جاچکا ہےجبکہ سہولت کاروں سمیت 16دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔