کراچی:رینجرز اہلکار متحدہ رہنماوں فاروق ستار اور اظہار الحسن کو اپنے ساتھ لے گئے

اپ ڈیٹ 22 اگست 2016 05:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو۔

کراچی:رینجرز اہلکار متحدہ رہنماوں فاروق ستار اور اظہار الحسن کو اپنے ساتھ لے گئے۔

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ رہنما فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن کے ساتھ  کراچی پریس کلب پہنچے تو رینجرز اہلکاروں نے ان کو اپنے حصار میں لے لیا ،تاہم فاروق ستار کا موقف تھا کہ وہ عوام کو اپنے موقف سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد وہ ان اہلکاروں کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں۔

لیکن رینجرز اہلکاروں متحدہ رہنما فاروق ستار کو ہیڈکوارٹر لے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فاروق ستار کے ساتھ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن بھی  موجود تھے۔

واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر پولیس کی ہوائی فائرنگ اور مبینہ طور پر متحدہ کے مشتعل کارکنان کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے جبکہ اطراف کی مارکیٹ میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی تھی جس سے علاقے میں بھی شدید کشیدگی پھیل گئی تھی۔

 

دوسری جانب ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ متحدہ رہنماوں فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما پریس کانفرنس کیلئے پریس کلب پہنچے تھے۔