ایم کیو ایم کے 2اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
فائل فوٹوکراچی:الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریرپرایم کیو ایم کے دو اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ارم عظیم فاروقی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا توخالد بن ولایت نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان،سوشل میڈیا پرایم کیوایم رہنماؤں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی خالد بن ولایت نے ایم کیوایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے رہیں گے، خالد بن ولایت پی ایس105سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
جبکہ ارم عظیم فاروقی نے ایم کیوایم اورسندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفادے دیا۔ اپنے ٹویٹ میں ارم عظیم فاروقی نے لکھا کہ پاکستان کے خلاف زبان استعمال نہیں کرسکتی، بلکہ وہ ملک کے خلاف بولنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔