کوئٹہ میں ایف سی اورحساس اداروں کی کارروائی، اسلحہ وگولہ بارود برآمد
فائل فوٹوکوئٹہ:ایف سی اورحساس اداروں کی کوئٹہ کے علاقے بارکھان میں کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچالیا، ترجمان ایف سی کے مطابق ،ایف سی اور حساس اداروں نےچھپڑکے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
برآمد شدہ اسلحے میں 3 میزائل لانچرز،60 راکٹ کے گولے،40 مارٹر گولے،6 کلو گرام بارودی مواد اور 150 ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، دہشت گرد 26 اگست کو نواب اکبر بگٹی کی برسی پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔