ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستاراورخواجہ اظہارالحسن کوچھوڑدیا گیا

اپ ڈیٹ 23 اگست 2016 10:04am
رہائی کے بعد دونوں رہنما اپنے اپنےگھر پہنچ گئے - فائل فوٹو رہائی کے بعد دونوں رہنما اپنے اپنےگھر پہنچ گئے - فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستاراورخواجہ اظہارالحسن کوچھوڑدیا گیا ،رہائی کے بعد دونوں رہنما اپنے اپنےگھر پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق ،فاروق ستارسے تفتیش کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے ۔ متحدہ قومی موومنٹ  کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نجی ٹی وی پر حملہ کے بعد اپنا موقف پیش کرنے کیلئے کراچی پریس کلب پہنچے تھے۔

تاہم رینجرز کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اوران کو بات چیت کرنے سے روک دیا اور حراست میں لیکرچلے گئے ۔