الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل جہلم میں جلسہ کرنے سے روک دیا
الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی شخص جلسہ نہیں کرسکتا - فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی شخص جلسہ نہیں کرسکتا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل جہلم میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرخورشید عالم نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے این اے 63کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرنے عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24اگست کو پی ٹی آئی پنڈ دادن خان کھیوڑہ سمیت مختلف مقامات پر جلسہ کرنے جا رہی ہے۔
ضمنی الیکشن میں کارنر میٹنگ کے علاوہ جلسہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی متعلقہ حلقہ کا دورہ نہیں کرسکتے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔