عامر لیاقت کا ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان

شائع 23 اگست 2016 04:20pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :عامر لیاقت حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

 اپنی بات چیت میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ لندن اور کراچی کی قیادت ملکر فیصلے کریگی تاہم اس دوران عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ان کو متحدہ قائد کے بیان کےدفاع میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس لئے وہ ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں۔