پانامہ لیکس پرکے پی کے اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان

شائع 23 اگست 2016 05:48pm

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ اسکے بعد عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے، وہ پانامہ لیکس کے معاملے کو بھلا نہیں سکتے، اس سکینڈل پر متعلقہ اداروں کی طرف سے ایکشن نہ لیئے جانے کے خلاف قرارداد خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش ہوگی ، اس کے بعد سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے احتجاج میں عوام نہیں آرہے، وہ دیکھیں گے کہ لاہور کیلئے مارچ میں کیسے لوگ نکلتے ہی،  تین ستمبر کو عوام کا سمندر لاکر فیصلہ سنائیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے تاہم تحریک کا آخری مقام  رائیونڈ ہی ہے ۔