نیوکلیرسپلائیرز گروپ میں شمولیت کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز
امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کی - فائل فوٹواسلام آباد:نیوکلیرسپلائیرز گروپ میں شمولیت کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیزکردی ہیں،اس سلسلے میں امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق، جلیل عباس جیلانی نے وائٹ ہاؤس،محکمہ خارجہ اور کانگریس کے اہم اراکین سے رابطہ کیا اور ایٹمی عدم پھیلاؤسےمتعلق پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نیوکلیرسپلائیرزگروپ میں پاکستان کی شمولیت سےعالمی سیکیورٹی کو تقویت ملے گی، لہذا پاکستان کو نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں شامل کیا جائے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔