نیوکلیرسپلائیرز گروپ میں شمولیت کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

اپ ڈیٹ 28 اگست 2016 10:43am
 امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کی - فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کی - فائل فوٹو

اسلام آباد:نیوکلیرسپلائیرز گروپ میں شمولیت کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیزکردی ہیں،اس سلسلے میں امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق، جلیل عباس جیلانی نے وائٹ ہاؤس،محکمہ خارجہ اور کانگریس کے اہم اراکین سے رابطہ کیا اور ایٹمی عدم پھیلاؤسےمتعلق پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا۔

 ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نیوکلیرسپلائیرزگروپ میں پاکستان کی شمولیت سےعالمی سیکیورٹی کو تقویت ملے گی، لہذا پاکستان کو نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں شامل کیا جائے۔