مظفرآباد :جیپ کھائی میں گرگئی،3افراد جاں بحق،6زخمی
فائل فوٹومظفرآباد :مظفرآباد میں جیپ کھائی میں گرگئی ۔ حادثے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔
مظفرآباد میں نیلم ویلی میں حادثہ پیش آیا جیپ چلھیانہ گائوں سے مظفرآباد آرہی تھی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ،جاں بحق ہونے والوں میں مشکور،اس کی اہلیہ شمیم اورمصابر شامل ہیں ۔ منصور، روبینہ ، سمیرا بی بی ،غزالہ ، عبدالقدوس اور ڈارئیورظہور حادثے میں زخمی ہوئے ۔
تین زخمیوں کوتشویشناک حالت میں مظفرآباد اور3زخمیوں کو نیلم اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔