مظفرآباد :جیپ کھائی میں گرگئی،3افراد جاں بحق،6زخمی

اپ ڈیٹ 29 اگست 2016 09:59am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مظفرآباد :مظفرآباد میں جیپ کھائی میں گرگئی ۔ حادثے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔

مظفرآباد میں نیلم ویلی میں  حادثہ پیش آیا  جیپ چلھیانہ گائوں سے مظفرآباد آرہی تھی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،جاں بحق ہونے والوں میں مشکور،اس کی اہلیہ شمیم اورمصابر شامل ہیں ۔ منصور، روبینہ ، سمیرا بی بی ،غزالہ ، عبدالقدوس اور ڈارئیورظہور حادثے میں زخمی ہوئے ۔

 تین زخمیوں کوتشویشناک حالت میں مظفرآباد اور3زخمیوں کو نیلم اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔