ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، 2فرار

شائع 23 ستمبر 2016 05:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ساہیوال:ساہیوال میں قادرآباد ٹول پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،ساہیوال قادرآباد ٹول پلازہ کے قریب ڈاکو باراتیوں کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پہنچ گئی۔

ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے 3ڈاکو مارے گئےجبکہ 2فرار ہوگئے۔

ہلاک ڈاکوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا،فرارہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔