ایم کیوایم کا وسیم اختراورکنورنوید جمیل سمیت گرفتارکارکنان کی رہائی کامطالبہ

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2016 09:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے مئیر کراچی وسیم اختر اور رابطہ کمیٹی کے کنورنوید جمیل سمیت گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس میں ایم کیو ایم رؤف صدیقی نے اپنے آپ کو سیاسی قیدیوں کا قاصد قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو دہائی دی کہ وہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں ۔

قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں جن  کے مستقبل کے  لیے وزیراعلیٰ سندھ کو جلد کوئی فیصلہ کرنا  ہوگا ۔

ایم کیوایم کے توجہ دلاؤنوٹس پرصوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایوان کو بتایا کہ بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کو مالی اختیارات دے دیئےگئے ہیں۔

صوبائی وزیرکا کہناتھا کہ بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں کی مرمت اور فنڈز کی قلت کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔