تنظیم سازی کیلئے کارکنان سے مشاورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2016 08:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ:پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے صوبائی کوآرڈینیشن کمٹیوں کوہدایت کی ہے کہ تنظیم سازی کیلئے کارکنان سے مشاورت کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

پیپلزپارٹی بلوچستان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان آج بلاول ہاؤس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی اورتنظیم سازی کے لیے مزید وقت طلب کیا۔

بلوچستان کمیٹی کے ارکان آج بلاول بھٹو تنظیم سازی کے متعلق رپورٹ دیں گے۔

پیپلزپارٹی پنجاب ، سندھ اورخیبرپختونخواہ کی جانب سے بلاول بھٹو کوصوبائی سطح پرتنظیم سازی کیلئے ابتدائی رپورٹ پیش کی جاچکی ہے۔