وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جاری
فائل فوٹواسلام آباد: بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلا ف حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیما نی رہنماؤں کے اجلاس میں سرحد ی کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اورکنٹرول لائن پر سیکیورٹی کے حالات پربریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق ، نواز شریف نےسابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق، زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی سربراہ کی طرف سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما اوروائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔