حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا بھارت پر عالمی پابندی کا مطالبہ
فائل فوٹواسلام آباد:بھارتی جارحیت اور نفرت انگزبیانات کیخلا ف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔
دوسری جانب ،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر8 لاکھ فوج مسلط کررکھی ہے۔
ْبھارت کی تاریخ شدت پسندی سے بھری پڑی ہےٗ۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد میڈتا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پرمظالم ڈھانے والے بھارت پرعالمی پابندی لگنی چاہئے ۔
ادھر، پشاور میں ہندو برادری نےمودی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک افواج کے حق میںٗ نعرے بھی لگائے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔