ایل او سی:بھارتی فوج کی تین بار خلاف ورزی،پاک فوج کا بھرپور جواب

شائع 03 اکتوبر 2016 01:41pm
File Photo File Photo

مظفرآباد:بھارتی فوج کی آج کی تاریخ میں لائن آف کنٹرول کی تین بارخلاف ورزی کی گئی ۔ افتخارآباد، نیزہ پیراورکیلرسیکٹرزپربھارتی فوجوں کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپورجواب دیا ۔

بھارت فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئیں ، ایک روز میں تین سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی سب سے پہلے افتخارآباد سیکٹرمیں رات بارہ بجے بلااشتعال فائرنگ کی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پرصبح چاربجے بھارتی گنیں خاموش ہوئیں۔

 بھارتی فوج نے دوسری فائرنگ نیزہ پیرسیکٹرمیں کی جس کا بھی پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، تیسرا واقعہ سہ پہر کلیرسیکٹرمیں پیش آیا جہاں پر بھی بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی فورسزاپنی پوزیشنزپرجمی ہیں اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ بھرپورجواب دیا گیا ، لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فورسز پوری طرح مستعد اور متحرک ہیں۔