اسلام آباد،راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2016 06:29am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباداورراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں آباد جڑواں شہروں سمیت ملحقہ علاقوں میں گہرے بادلوں کا ڈیرہ ہے۔

تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش نے راولپنڈی اسلام آباد کا موسم سہانا ہوگیا ہے،کہیں تیزتوکہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگرحصوں میں بھی آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔