وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات
فائل فوٹولاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کے راستے پر چلنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، موجودہ حالات میں نفاق اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھانا ملک و قوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔
پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
مگر افسوس کی بات ہے کہ تصادم کی سیاست کو فروغ دینے والے آج بھی شہدا کے خون سے بے وفائی کر رہے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔