سانحہ12مئی کیس میں 15 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شائع 05 اکتوبر 2016 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے سانحہ 12مئی  کیس میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی سمیت 15  ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 4مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔

تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی ملزمان روپوش ہیں تفتیش کیلئے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے رپورٹ منظورکرتے ہوئے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی سمیت 15 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

 عدالت نے تفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پرکیس کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 13  اکتوبر تک ملتوی کردی ۔