سینیٹ : بھارت سے کشیدگی کے تناظر میں پالیسی گائیڈ لائنز تجویز

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2016 11:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سینیٹ کے تمام ارکان پرمشتمل کمیٹی نے بھارت سے کشیدگی کے تناظرمیں پالیسی گائیڈ لائنز تجویزکردیں۔

حکومت سے کہاگیاہےکہ معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے جارحانہ سفارتی حکمت عملی اپنائی جائے ،بھارتی عزائم کا دنیا میں پردہ چاک کیا جائے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا بندکمرے میں چیئرمین رضاربانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،ڈی جی آئی ایس آئی بعض وجوہات کے باعث بریفنگ دینے نہ آسکے۔

ذرائع کے مطابق، موجودہ دفاعی صورتحال پر پالیسی گائیڈلائنز کیلئے 13 رکنی کمیٹی کی سفارشات ، اجلاس میں پیش کی گئیں۔

 ان مجوزہ گائیڈ لائنز میں کہاگیا ہے کہ قومی اور داخلی سلامتی کے معاملات پر پارلیمنٹ مقدم رکھی جائے ،مستقل وزیرخارجہ مقررکیا جائے ۔

 بھارت کے جارحانہ عزائم سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئےموثر پالیسی بنائی اور بیرونی سفاتی مشنزکو فعال کیا جائے، مسئلہ کشمیر پر زیادہ فعال پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک بنائے جائیں ۔

 بهارت کی سیکولر پارٹیوں سے بهی رابطہ کیا جائے ، یہ پالیسی گائیڈ لائنز اب سینیٹ کے عمومی اجلاس میں بحث اور منظوری کیلئے پیش ہوں گی ۔