بیلاروس کی نیوکلیئر سپلائیرگروپ میں پاکستان کی شمولیت کی حمایت
فائل فوٹواسلام آباد:بیلاروس نے نیوکلیئرسپلائیرگروپ میں پاکستان کی شمولیت اورتنازعہ کشمیر کے مذاکراتی حل کی حمایت کی ہے۔
پاکستان اور بیلاروس کی قیادت نے اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا ہے۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لکشنکواوروزیراعظم نوازشریف میں ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں سربراہان حکومت کی سطح پر وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
اس میں دونوں ممالک کے صنعتوں، خارجہ امور، تعلیم، تجارت، مالیات ، خوراک و زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی ، قدرتی ذخائر، ذرائع مواصلات سے متعلقہ وزراء اور اعلی حکام شریک ہوئے۔
بیلاروس کے صدر نے معاشی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا ، انہوں نے بھاری مشینری، بھاری گاڑیوں اور زرعی مشیرنی کی تیاری، زرعی پیداوار اور ڈیری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور بھی دیا۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال اورخطے میں کشیدگی بڑھانے کے بھارتی اقدامات کیخلاف پاکستان کا موقف بھی اٹھایا ۔
انہوں نے تنازعہ کشمیرکے پرامن حل کی خاطر بیلاروس کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ۔
بعد میں دونوں سربراہان نے مفاہمت کی یادداشت پر دست خط کئے ۔ ان کی موجودگی میں دیگر باہمی معاہدوں اور مفاہمتوں کے دستاویزات پر بھی دست خط کئے گئے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔