پاکستان کشمیر سمیت تمام تناعات کا پُر امن حل چاہتا ہے،ملیحہ لودھی

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2016 09:15am
ملیحہ لودھی نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے - فائل فوٹو ملیحہ لودھی نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے - فائل فوٹو

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں پاکستان کشمیر سمیت تمام تناعات کا پرامن حل چاہتا ہے، بھارت نہ صرف کشمیریوں  پر مظالم ڈھا رہا ہے بلکہ کنٹرول لائن کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مباحثےسےاظہارخیال کیا،انہوں نے کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے،بھارت اقوام متحدہ کے مبصرمشن کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اورکشمیریوں کی خواہش کےمطابق مسئلےکاحل نکالاجائے۔

پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کوحق خوداردیت دلانے میں اپنا کردارادا کرے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت جاری ہے، جس کے باعث خطےکےامن کوشدید خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتاہے۔