عمران فاروق قتل کیس:ایف آئی اے نے پراسیکیوٹر تعینات کردیا

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2016 10:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں 6ماہ بعد ایف آئی اے نے پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔

عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے آج تاخیر سےعدالت کیوں پہنچی؟ایف آئی اے اہلکار نےبتایاکہ مقدمے کے تفتیشی افسر کراچی دوسرے کیس میں گئے ہوئے ہیں،مقدمے میں وسیم رانجھا کو پراسیکیوٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے ملزمان خالد شمیم،معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ملزم خالد شمیم کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔