وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست پر وفاق ،الیکشن کمیشن سے جواب طلب
فائل فوٹولاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی نے بیرون ملک اثاثے بنائے مگر کاغذات نامزدگی میں ان کا ذکر نہیں کیا،پاناما لیکس کے بعد واضح طور پر ان کی کرپشن سامنے آ چکی ہے۔
وزیراعظم کی نااہلی کے لیے ایک ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کیا مگر انہوں نے مسترد کر دیا،وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے۔
عدالت ریفرنس مسترد کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا حکم جاری کرے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت،اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو 27اکتوبر کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔