آرمی چیف راحیل شریف کا پاک، روس مشترکہ مشقوں کا معائنہ

شائع 06 اکتوبر 2016 01:20pm
File Photo File Photo

اٹک :آرمی چیف راحیل شریف نے اٹک کے قریب پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقعے پر راحیل شریف کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین  فورسز میں شمار ہوتی ہیں ۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے مزید کہا کہ  پاک آرمی سخت جان اور لڑاکا فوج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقیں فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اہم ہیں۔